ابنا: مصر میں فوجی قیادت کی جانب سے مصر کےسابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کے دور کےسابق وزیراعظم کممال الجنزوری کے ذریعہ نئی حکومت بنوانے کے فیصلے پر قاہرہ میں مظاہرین نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے مظاہرین نے سابق وزیر اعظم کو ناقابل اعتماد اور امریکہ و حسنی مبارک کا آلہ کار قراردیا ہے۔مظاہرین آج جمعہ کو تحریر سکوائر میں عوامی مظاہرے کے لئے جمع ہورہے ہیں ۔نئے وزير اعظم کے متعلق مظاہرین کا کہنا ہے کہ فوجی حکومت مبارک کی باقی ماندہ حکومت ہے اور وہ امریکہ نواز اور مبارک کے حامی عناصر کو دوبارہ حکومت میں لانے کی کوشش کررہی ہے مصری مظاہرین اب فوجی حکومت کے خاتمہ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ مصر کی فوجی حکومت پر الزآم عائد کیا گا ہے کہ وہ مصری جوانوں کے قتل میں شریک ہے۔......
/169